• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میری زندگی میں اب کوئی مرد نہیں، 2021 سے سنگل ہوں، سشمیتا سین

میری زندگی میں کچھ بہت ہی شاندار لوگ ہیں جو میرے دوست ہیں، سشمیتا سین - فوٹو: فائل
میری زندگی میں کچھ بہت ہی شاندار لوگ ہیں جو میرے دوست ہیں، سشمیتا سین - فوٹو: فائل

بھارت کی خوبرو اداکارہ اور سابقہ ملکہ حسن سشمیتا سین نے کہا ہے کہ میری زندگی میں اب کوئی مرد نہیں، 2021 سے سنگل ہوں۔

سشمیتا سین کے سابق بوائے فرینڈ روہمن شاول کے ساتھ ان کے تعلقات کے حوالے سے خبریں آرہی ہیں کہ وہ انکے ساتھ ڈیٹنگ میں مصروف ہیں۔ 

تاہم اب اداکارہ نے ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ چند سالوں سے سنگل ہیں۔

سشمیتا نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں ریا چکربورتی کے پوڈکاسٹ "چپٹر 2" کی پہلی قسط کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں نہیں ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ میری زندگی میں کوئی مرد نہیں۔ میں کافی عرصے سے سنگل ہوں۔ صحیح معنوں میں 2021 سے۔ 

ساتھ میں سشمیتا نے یہ بھی کہا کہ میری زندگی میں کچھ بہت ہی شاندار لوگ ہیں جو میرے دوست ہیں اور وہ سب بس اس لمحے کا انتظار کر رہے ہیں جب میں انہیں کال کر کے کہوں گی کہ ’دیکھو، میں کار نکال رہی ہوں، گاڑی کی پچھلی سیٹ پر بیٹھ جاؤ، ہم گووا جا رہے ہیں‘۔

جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ کسی میں دلچسپی رکھتی ہیں، تو سشمیتا نے جواب دیا "اس وقت مجھے کسی میں دلچسپی نہیں۔"

وضح رہے کہ سشمیتا سین روہمن کے ساتھ تعلقات میں تھیں، انہوں نے روہمن سے دسمبر 2021 میں علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔ تاہم وہ مختلف تقریبات میں اکٹھے نظر آتے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید