• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: بچے پر تشدد کی شکایت پر خاتون پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی


لاہور کے علاقے کاہنہ میں بچے پر تشدد کی شکایت کرنے کے لیے آنے والی خاتون پر ہمسائیوں کی جانب سے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ 

پولیس کے مطابق گلی میں کھیلتے بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ 

متاثرہ بچے کی ماں نے ملزمان کے گھر جا کر شکایت کی تو اسے بھی تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں خاتون پر تشدد کرتے نظر آنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔