• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترجمان پاک فوج کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں، حافظ نعیم

حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فائل
حافظ نعیم الرحمان : فوٹو فائل

 امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج کے اس بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں کہ عزم استحکام فوجی آپریشن نہیں ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر سیاسی حکومت اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے بعد اتفاق رائے سے فیصلے کرے تو کنفیوژن جنم نہیں لے گا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کا یہ اصولی مؤقف ہے کہ فوجی آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوتے اور نہ ہی ملک مزید کسی فوجی آپریشن کا متحمل ہوسکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید