• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیل الرحمان قمر کی شکایت پر ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ 7 ساتھیوں سمیت گرفتار


ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر کی ایف آئی آر پر پولیس نے ہنی ٹریپ کرنے والی ملزمہ اور اس کے 7 ساتھی گرفتار کرکے 3 گاڑیاں، اسلحہ اور وائرلیس سیٹ برآمد کرلیا۔

 ایف آئی آر میں خلیل الرحمان قمر نے بتایا کہ وہ خود 15 جولائی کی رات 12 بجے آنے والی فون کال پر مداح ہونے کی دعویدار خاتون سے ملنے صبح 4  بجے اُن کے گھر گئے، خاتون اُن کے ساتھ ڈراما بنانا چاہتی تھیں۔

اس دوران 7 مسلح افراد نے گھر میں گھس کر ان پر تشدد کیا، اے ٹی ایم سے تقریباً 3  لاکھ روپے نکلوائے، 1 کروڑ روپے تاوان مانگا اور صبح 11 بجے ننکانہ صاحب میں گاڑی سمیت چھوڑ کر بھاگ گئے۔

ملزمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ خلیل الرحمان قمر سے اس کی 15 دن سے فون پر چٹ چیٹ ہورہی تھی۔ تصاویر کا تبادلہ بھی ہوچکا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید