معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے دبئی میں اپنی گرفتاری سے متعلق خبروں کی تردید کردی۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ دبئی میں گانے ریکارڈ کروانے آیا ہوں، ہر چیز ٹھیک ہے۔
راحت فتح علی خان نے مزید کہا کہ گھٹیا افواہوں پر کان نہ دھریں، ایسا کچھ نہیں ہے۔
اس سے قبل گلوکار راحت فتح علی خان کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کیے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔
راحت فتح علی خان کئی گھنٹوں سے دبئی ایئرپورٹ پر پھنسے رہے اور بعد میں انہیں گرفتار کر کے بُرج دبئی پولیس اسٹیشن میں رکھا گیا تھا۔