پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
وزارت سیفران نے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن کارڈ کی مدت میں بھی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ توسیع کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے 30 جون 2025 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروف آف رجسٹریشن (پی او آر) میں توسیع کا اطلاق پاکستان میں مقیم رجسٹرڈ افغان مہاجرین پر ہوگا۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈ کی مدت 30 جون 2024 کو ختم ہوگئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد تقریباً ساڑھے 14 لاکھ بنتی ہے۔