• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر بشکریہ انوسینس پروجیکٹ
تصویر بشکریہ انوسینس پروجیکٹ

بے گناہ امریکی خاتون کو 43 سال بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 64 سالہ سینڈرا ہیمی 20 سال کی تھیں جب انہیں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ انہیں 1980ء میں ایک لائبریری ورکر کے قتل کے الزام میں سزا دی گئی تھی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے شدید دوا کے اثر میں لیے گئے سینڈرا کے بیان کے علاوہ کوئی ثبوت نہیں تھا، قتل ایک پولیس اہلکار نے کیا تھا جسے بچانے کے لیے سینڈرا کو پھنسایا گیا۔

وکلاء صفائی کا کہنا ہے کہ سینڈرا امریکی تاریخ میں سب سے طویل عرصے تک ناحق قید رہنے والی خاتون ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید