جنوبی ایتھوپیا کے دور افتادہ علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 55 افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔
گوفا زون کے کمیونی کیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مٹی کے تودے سے 55 سے زائد لاشیں ملی ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ دور دراز کے علاقے میں شدید بارشوں کے بعد صبح 10 بجے کے قریب لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ زندہ بچ جانے والوں کی تلاش جاری ہے۔
اس علاقے میں پہلے بھی لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ہو چکا ہے۔