بھارت میں نریندر مودی کی تیسری حکومت نے موجودہ میعاد کا پہلا بجٹ 2024-25ء پیش کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئے بجٹ میں سالانہ 3 لاکھ تک کی آمدنی پر ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا جبکہ 3 سے 7 لاکھ روپے کی آمدنی پر 5 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
نئے بجٹ کے مطابق 7 سے 10 لاکھ روپے کی آمدنی پر 10 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا جبکہ 10 سے 12 لاکھ روپے کی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
اب سے بھارت میں 12 سے 15 لاکھ روپے کی سالانہ آمدنی پر 20 فیصد اور 15 لاکھ روپے سے زیادہ کمانے والوں کو 30 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق نئے بجٹ میں دفاعی خرچوں کیلئے 4.54 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔