• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کنگنا رناوت نے کملا ہیرس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی انسٹااسٹوری پر امریکی صدارتی امیدوار کملا ہیرس کا سوشل میڈیا پر مذاق اڑانے والوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ جب سے جو بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخاب کے لیے کملا ہیرس کی حمایت کی ہے سوشل میڈیا پر جنسی تعصب پر مبنی میمز کا انبار لگ گیا ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

اُنہوں نے لکھا کہ میں ڈیموکریٹس کی حمایت نہیں کرتی لیکن میرے لیے یہ حیران کن بات ہے کہ کس طرح ایک سینئر خاتون سیاست دان کو جو کیلی فورنیا کی اٹارنی جنرل رہ چکی ہیں امریکی شہریوں کی جانب سے جنسی تعصب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

اداکارہ نے لکھا کہ یہ امریکی اپنے آپ کو بڑا ماڈرن سمجھتے ہیں لیکن حقیقت تو یہ ہے کہ یہ بھارتیوں سے بھی زیادہ دقیانوسی خیالات رکھتے ہیں جوکہ انتہائی شرمندگی کی بات ہے۔

واضح رہے کہ ڈیموکریٹس پارٹی نے صدارتی امیدوار اور امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے دستبردار ہونے کے بعد  بھارتی نژاد امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید