• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیونسے نے کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دیدی

امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو انتخابی مہم میں اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دیدی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق پیر کو ایک انتخابی مہم کے دوران کملا ہیرس کے آنے پر بیونسے کا گانا چلایا گیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق انتخابی مہم کے دوران بیونسے کا خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق ایک گانا چلایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گانے کو استعمال کرنے سے متعلق کملا ہیرس کی ٹیم مسلسل بیونسے سے رابطے میں تھی اور گلوکارہ نے بالکل عین موقع پر اپنا گانا استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی گلوکارہ و موسیقار بیونسے کے بارےمیں تصور کیا جاتا ہے کہ وہ کملا ہیرس کی حامی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید