• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکی کوشل اور کترینہ کیف ایک ساتھ فلم کب کریں گے؟ اداکار نے بتادیا ؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور اُن کے شوہر، اداکار وکی کوشل کو ایک ساتھ فلمی اسکرین پر دیکھنے کے لیے اس جوڑی کے مداح بے تاب ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ کترینہ کیف بالی ووڈ کی ٹاپ ہیروئنوں میں سے ایک ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران متعدد نامور فلم اسٹارز کے ساتھ اسکرین شیئر کر رکھی ہے۔

کترینہ کیف اپنے ساتھی اداکاروں کے ساتھ رومانوی تعلق میں بھی رہ چکے ہیں جن میں سلمان خان اور بعد ازاں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کا نام آتا ہے۔

کترینہ کیف نے طویل عرصہ ڈیٹنگ کے بعد سال 2021، 9 نومبر کو اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کر لی تھی۔

اس جوڑی کے مداح جہاں اِنہیں نجی زندگی میں ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہوتے ہیں وہیں اس جوڑی کو ایک ساتھ فلم میں بھی دیکھنے کے لیے خواہش کا اظہار کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں اداکار وکی کوشل کو اداکارہ ترپتی ڈمری کے مدِ مقابل فلم ’بیڈ نیوز‘ میں دیکھا گیا ہے۔

وکی کوشل آج کل اپنی نئی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں اور انٹرویوز دے رہے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کرنے کے سوال پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

وکی کوشل نے کہا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ میں اور کترینہ جَلد ہی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، ہم ایک اچھی کہانی کی تلاش میں ہیں لیکن ہم کوئی بھی پروجیکٹ ایک ساتھ نہیں کرنا چاہتے، ہمارا ماننا ہے کہ جو فلم ہمیں ایک ساتھ لے کر بنائی جائے اُن کی کہانی بہترین اور مضبوط ہو، ایک ساتھ کام کرنے کا تب ہی مزہ آئے گا اور ہمیں اس کے لیے کوئی جَلدی نہیں ہے۔‘

انٹرٹینمنٹ سے مزید