• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون کا طلاق کی خوشی میں پارٹی کا اہتمام: ڈانس ویڈیو وائرل

اسکرین گریبز
اسکرین گریبز

سوشل میڈیا کے متعدد پلیٹ فارمز پر اس وقت ایک دلچسپ و عجیب ویڈیو وائرل ہے۔

ویڈیو میں ایک خاتون کو اپنی طلاق کی خوشی میں پارٹی اور بھارتی گانوں پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون کے عقب میں غباروں کے ساتھ بڑا بڑا ’ڈیوورس مبارک‘ یعنی کہ ’طلاق مبارک‘ لکھا ہوا ہے۔


یہ ویڈیو پاکستان کی ہے یا بیرونِ ملک کی کسی خاتون کی، اس سے متعلق تاحال معلومات سامنے نہیں آئی ہیں، ہاں! البتہ مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ضرور ہے۔

اس ویڈیو پر انٹرنیٹ صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔