• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوا تو اگلی باری ن لیگ اور دیگر کی ہو گی، بیرسٹر سیف

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ آج پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہوا تو اگلی باری ن لیگ اور دیگر کی ہو گی۔

ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ حکومت پی ٹی آئی پر لاکھ پابندیاں لگائیں، ہم ملک چھوڑنے اور ڈیل کرنے والے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کو مشکل حالات میں چھوڑ کر شریف خاندان 2 بار ملک چھوڑ چکا ہے، ہم ملک میں رہ کر غیرآئینی اقدامات کا مقابلہ کریں گے۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ہماری جنگ آئین کی بالادستی کے لیے اور کرپٹ سیاسی ٹولے کے خلاف جاری رہے گی، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا فیصلہ حکومت کے احمقانہ فیصلوں میں ہو گا۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ  پابندی لگانے سے سیاسی جماعت کا خاتمہ ممکن نہیں۔

قومی خبریں سے مزید