• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوباما کا کملا ہیرس کو حمایت کیلئے فون، ویڈیو سامنے آگئی


سابق امریکی صدر باراک اوباما کے کملا ہیرس کو حمایت کے لیے کیے گئے فون کی ویڈیو سامنے آگئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق باراک اوباما اور اور ان کی اہلیہ مشیل اوباما نے فون کال پر کملا ہیرس کی حمایت کا اعلان گزشتہ روز کیا تھا۔

باراک اوباما نے کہا تھا کہ آپ کی حمایت اور وائٹ ہاؤس تک پہنچنے میں مدد کرنے کیلئے فخر محسوس کر رہے ہیں۔

مشیل اوباما نے کملا ہیرس سے گفتگو میں کہا تھا کہ آپ پر فخر محسوس کرتی ہوں، توقع ہے انتخاب تاریخی ہوگا۔