• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان کے فاسٹ بولر زمان خان نے منفرد انداز میں ٹریننگ کی، وہ فٹنس بہتر کرنے کے لیے مٹی کے گارے میں اتر گئے۔

زمان خان نے گارے میں رننگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی۔

فاسٹ بولر نے مٹی کے گارے میں فیلڈنگ کے انداز میں ڈائیونگ بھی کی اور پش آپس بھی لگائے۔

واضح رہے کہ زمان خان امریکا میں لیگ کھیلنے کے بعد چند روز قبل وطن واپس آئے ہیں۔