کراچی (ٹی وی رپورٹ)تجزیہ کاروں محمد مالک، اطہر کاظمی اور منیب فاروق نے کہا ہے کہ عمران کی بہنوں کےبیان سے نقصان پہنچا ہے، بانی پی ٹی آئی چاہتے ہیں یہ نظام ختم ہو اور میں اسٹیبلشمنٹ کیساتھ چل سکتا ہوں، حکومت مسلسل حقائق کے منافی بات کرتی آرہی ہے۔جیو نیوز کے ’’نیا پاکستان‘‘ میں میزبان شہزاد اقبال نے تجزیئے میں کہا کہ آنکھ بالکل ٹھیک تو بانی سے ملاقات میں رکاوٹ کیا ہے؟۔ پروگرام میں لندن سے جیو نیوز کے نمائندہ مرتضی علی شاہ نے بھی گفتگو کی۔ تفصیلات کے مطابق پروگرام کے آغاز میں میزبان شہزاد اقبال نے کہا کہ یہ توقع کی جارہی تھی کہ شاید حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگھل رہی ہے اور توقع کی جارہی تھی کہ شاید عمران خان کو ریلیف مل جائے گا۔ سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا کہ پہلے حکومت نے جان بوجھ کر تاخیر کی پھر تحریک انصاف نے بھی اس کو غلط ہینڈل کیا گیا۔