• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے، جماعت اسلامی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جماعت اسلامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت ایک طرف مذاکرات اور دوسری طرف گرفتاریاں کر کے ڈبل گیم کر رہی ہے۔

ایک بیان میں ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ دھرنے میں اسلام آباد جانے والی خواتین کا قافلہ روکنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، خواتین کا قافلہ پُرامن طریقے سے اسلام آباد دھرنے میں جا رہا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ احتجاج کسی بھی سیاسی جماعت کا جمہوری حق ہے،  حکومت کی طرف سے خواتین کارکنوں سے بدسلوکی کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس نے دھرنے میں جانے والی خواتین کو بسوں سے زبردستی اتارا۔

دوسری جانب مری روڈ لیاقت باغ کے باہر جماعت اسلامی کا دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا ہے۔

دھرنا میں آج خواتین کا جلسہ ہوگا، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم خطاب کریں گے۔

جماعت اسلامی اور حکومتی وفد کے مابین مذاکرات کا آج دوسرا راؤنڈ ہو گا، حکومتی مذاکراتی کمیٹی جماعت اسلامی کو تکنیکی کمیٹی کے جائزے سے آگاہ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید