• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلحہ برآمدگی کیس، پی ٹی آئی کوآرڈینیٹر احمد وقاص کی جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد

 
فائل فوٹو
فائل فوٹو

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے اسلحہ برآمدگی کیس میں تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کر دی۔

تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے تحریک انصاف کے میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

احمد وقاص جنجوعہ کے وکیل ہادی علی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے کا الزام تھا اور کیس اصل دہشت گردی کا بنا دیا گیا، ملزم ابھی تک مجرم ثابت نہیں ہوسکا اس لیے پولیس کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا۔

جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے کیس میں ملزم کا اسٹیٹس کیا تھا، اگر نظرثانی منظور کرتا ہوں تو معاملہ واپس بھیج دوں گا یا خود جوڈیشل کر دوں گا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ جس ویڈیو یا آڈیو کا ذکر کیا جا رہا ہے اس کو ٹیسٹ کے بغیر نہیں مانا جا سکتا۔

جج طاہر عباس سِپرا کا کہنا ہے کہ سات دن کے ریمانڈ کے دوران کچھ ریکوری ہوئی یا کسی اور ملزم کو گرفتار کیا ہے، آپ کہہ رہے ہیں کہ ملزم کا کسی تنظیم سے رابطہ تھا؟ شاپر کا رنگ ہی تبدیل کردیں ہمیشہ نیلا کیوں ہوتا ہے؟منشیات کے کیسز میں ہمیشہ ایک ہی ایف آئی آر کیوں ہوتی ہے؟ ان 7 دنوں میں تفتیش میں کوئی جرم شامل ہوا ہے یا نہیں۔

قومی خبریں سے مزید