• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 کروڑ روپے تاوان کیلئے پڑوسی نے بچوں کو قتل کیا، والد

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی کے علاقے مچھرکالونی میں کلینک میں قتل ہونے والے بچوں کے والد سراج نے کہا ہے کہ 4 کروڑ روپے تاوان کیلئے پڑوسی نے بچوں کو قتل کیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج نے کہا کہ پڑوس میں عبدالکریم نامی عطائی کی کلینک ہے، بچے گزشتہ روز صبح سے پڑوسی عبدالکریم کے پاس تھے۔

بچوں کے والد کا کہنا ہے کہ بچوں کی بہن دوپہر میں بھائیوں کو لینے گئی تو عبدالکریم نے کہا بچے تو چلے گئے، رات 11 بجے ہم عبد الکریم کو لے کر تھانے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اقرار جرم کرنے پر ملزم نے بتایا بچوں کی لاشیں کلینک میں ہیں، عبدالکریم نے بچوں کو بےہوشی کی دوائی دی اور ہاتھ پیر باندھ کر دونوں بچوں کا گلا بھی دبایا۔

سراج کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالکریم نے بتایا کہ وہ بچوں کے لیے تاوان کا مطالبہ کرنے والا تھا، ملزم 4 کروڑ روپے بھتا لینا چاہ رہا تھا۔ 

دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزم سے تفتیش کر رہے ہیں کہ اس نے واردات اکیلے میں کی یا دیگر ساتھی بھی تھے۔

قومی خبریں سے مزید