• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: ڈاکٹر تنویر حسین

صفحات: 351، قیمت: 1195 روپے

ناشر: کتابی دنیا، حبیب پلازا، سیکنڈ فلور، نزد کتابستان پلازا، 38، اردو بازار، لاہور۔

فون نمبر: 8464034 - 0323

اِس حقیقت سے شاید ہی کوئی اختلاف کرسکے کہ علم و دانش کے فروغ میں ترجمہ نگاری نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ اِسی کے ذریعے مختلف علوم و فنون ایک سے دوسری قوم اور خطّے تک پہنچے، بلکہ یہاں تک کہا جاسکتا ہے کہ دنیا میں آنے والے بیش تر سیاسی، سماجی، سائنسی اور اقتصادی انقلابات میں ترجمہ نگاری کا نمایاں مقام رہا ہے۔

تاہم، یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ یہ فن جس قدر اہمیت کا حامل ہے، اپنے اندر اُسی قدر نزاکتیں بھی رکھتا ہے اور اگر مترجّم اُن سے واقف نہ ہو یا اُن پر مکمل گرفت نہ رکھتا ہو، تو بہت سی پیچیدگیاں بھی جنم لے سکتی ہیں۔ 

زیرِ نظر کتاب میں اِس فن کی ایسی ہی نزاکتوں کو موضوع بنایا گیا ہے تاکہ اگر کوئی اِس شعبے میں آگے بڑھنے کا خواہش مند ہو، تو بنیادی امور سے آگاہ ہوسکے۔ مرتّب نے کتاب میں مختلف افراد کے29 مضامین شامل کیے ہیں، جنھیں پانچ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے، جو’’ ترجمے کی ضرورت و اہمیت‘‘، ’’ ترجمہ: اصول، فنی مباحث‘‘، ’’ترجمہ: بنیادی مسائل‘‘،’’ روایت کے مباحث‘‘ اور’’ اصطلاحات سازی‘‘ کے عنوانات سے ہیں۔