گزشتہ شب پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ کی بیٹی کی شادی میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے بھی شرکت کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے اس تقریب کے دوران اپنے والد کے ساتھ بنائی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔
تصویر میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کو خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری کی تصویر پر سوشل میڈیا صارفین اور جیالوں کی جانب سے تعریفی کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
اس تصویر سمیت بلاول بھٹو کی تمام حالیہ تصاویر پر صارفین کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی پی پی نے واضح وزن کم کیا ہے جس کے بعد وہ پہلے سے زیادہ ہینڈسم اور خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی بہنوں اور صدرِ مملکت کی بیٹیوں، آصفہ بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے بھی اس تصویر پر سرخ دل کے ایموجیز کے ساتھ کمنٹ کیے گئے ہیں۔