کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں گھر کے باہر کھڑی خاتون نے ہمت دکھا کر لوٹ مار کی کوشش ناکام بنا دی۔
مسلح ڈاکو نے خاتون سے لوٹ مار کی کوشش کی تھی جس پر خاتون نے ڈاکو کو مارنے کے لیے ہاتھ اٹھایا تو ڈاکو وہاں سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ 7 جنوری کو پیش آیا تھا۔
خاتون کو گلی کے اندر گھر میں گھستے ہوئے لوٹنے کی کوشش کی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔