نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی پاکستان پہنچ گئیں۔
پارلیمانی سیکریٹری تعلیم نے ملالہ یوسف زئی کا استقبال کیا۔
ملالہ یوسف زئی پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گی۔
کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی۔
کرغزستان کی وزیرِ تعلیم کی بھی آمد
دوسری جانب کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اسلام آباد میں تعلیمی کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب خواتین کی تعلیم کا مقصد ایک بہتر گھر، ایک بہتر نسل اور ایک بہتر مستقبل ہے۔
ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے یہ بھی بتایا کہ انٹرنیشنل کانفرنس برائے مسلم خواتین، چیلینجز اور مواقع کے نام سے یہ کانفرنس ہو گی۔