• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کیلئے اسرائیلی جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا، یورپی مبصر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا۔

ایک بیان میں یورپی مبصر کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے۔

اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی۔

ایلیاجے میگنیئر کا کہنا تھا کہ اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا۔

یورپی مبصر نے مزید کہا کہ کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید