• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خفیہ ایجنسی کی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف

سکھ فارجسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں ۔ فوٹو: فائل
سکھ فارجسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں ۔ فوٹو: فائل

بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی نئی سازش کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

قتل کی نئی سازش کے حوالے سے بلومبرگ کی خصوصی رپورٹ کے مطابق سکھ فار جسٹس کے مرکزی رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کی دوسری سازش پکڑی گئی، سازش میں ملوث 5 بھارتی گرفتار کرلیے گئے۔

رپوٹ کے مطابق چند ماہ پہلے بھی گرپتونت سنگھ پنوں کو قتل کرنے کا ’را‘ کا منصوبہ امریکا میں بھی بے نقاب ہوا تھا۔

قتل کی سازش میں ملوث ’را‘ کے ایجنٹ نکھل گپتا امریکا کی حراست میں ہیں، انہیں چیک ری پبلک سے مقدمہ کا سامنا کرنے کےلیے امریکا پہنچا گیا ہے۔

 رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کینیڈا میں ممتاز سکھ رہنما کے بیٹے کی شادی میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنایا جانا تھا، انہوں نے آخری موقع پر شادی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

شادی سے ایک روز قبل 5 افراد کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا گیا تھا۔ گرفتار افراد پر قتل کا الزام عائد نہیں کیا گیا اور نہ عدالت میں اسلحہ رکھنے کا الزام ثابت ہوسکا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گرفتار افراد کی گاڑی سے اسلحہ ملنا، اس بات کو تقویت دیتا ہے کہ گرپتونت سنگھ پنوں ہدف تھے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے معاملے پر کینیڈین حکام کی خاموشی پر اظہار مایوسی کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حقائق سامنے نہ لا کر لگتا ہے کینیڈا نے بھارتی ایجنٹوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نجر اور پنوں کے قتل کی سازش میں ملوث ہونے سے انکاری ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید