ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے کہا ہے کہ شہید اسماعیل ہنیہ پوری دنیا کے فلسطینی عوام کی آواز تھے۔
تہران میں ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے محمد باقر نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا جواب دیا جائے گا، ہمارا جواب صحیح وقت اور صحیح جگہ پر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے مہمان کو ہماری سر زمین پر نشانہ بنایا گیا اور قتل کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔
وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے ایران گئے تھے۔
حماس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ تہران میں اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید ہوئے، حملے میں ان کا ایک محافظ بھی شہید ہوا ہے۔