متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کی آج وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم سے ملاقات کرنے والے ایم کیو ایم کے وفد میں خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے۔
ملاقات میں بجلی کے بلوں اور آئی پی پیز کو غیرپیداواری چارجز کی ادائیگی سے متعلق بات چیت کا امکان ہے۔
ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ آئی پی پیز کی جانب سے غیرپیداواری چارجز کی مد میں عوام سے ناجائز وصولی کی جا رہی ہے۔
ایم کیو ایم بجلی پیداواری کمپنیوں سے معاہدوں پر نظرثانی اور غیرپیداواری چارجز کو نکالنے کا مطالبہ وزیرِ اعظم کے سامنے رکھے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے شہری علاقوں کے لیے خصوصی ترقیاتی فنڈ، نوجوانوں کے لیے سود سے پاک قرضوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہو گی۔