• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانیٔ پی ٹی آئی جیل میں رہ رہ کر دماغی طور پر پریشان ہوگئے ہیں: عظمیٰ بخاری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

 وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں رہ رہ کر دماغی طور پر پریشان ہو گئے ہیں۔

 لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں عظمیٰ بخاری نے جیونیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ایک طرف تو وہ (بانیٔ پی ٹی آئی)  کہہ رہے ہیں فوج اپنا نمائندہ مقرر کرے، دوسری طرف کہہ رہےکہ محسن نقوی فوج کانمائندہ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پہلے معافی تو مانگیں، بانی پی ٹی آئی پہلے یہ مانیں کہ اُنہوں نے یہ سب کروایا، اِن سے غلطی ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی خواہش پوری نہیں ہونی ہے، نہ کوئی خواہش پوری کرنے کو تیار ہے۔

صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ  خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں، ان کو خواب دیکھنے دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پہلےآگ لگا دیں، پھرمعافی مانگ لیں، ایسا ہوتا نہیں ہے۔

عظمیٰ بخاری نے سوشل میڈیا اور فائبر وال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے خلاف نہیں، قواعد و ضوابط کی بات کر رہے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ متعدد ملکوں میں سوشل میڈیا کے لیے قوانین موجود ہیں، ہر ملک میں مسائل کے حل کے لیے قوانین بنائے جاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید