وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ایجنڈا جزوی طور پر منظور کرلیا گیا۔
واضح رہے کہ 3 روز قبل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جسے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے منظوری کے لیے پارلیمانی کمیٹی میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
اس کے اگلے روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 8 اراکین کی اکثریت سے منظور کیا تھا جبکہ مخالفت میں 4 ووٹ آئے تھے اور شاہدہ اختر نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
یاد رہے کہ اس بل میں کہا گیا ہے کہ کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا۔