• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہید اسماعیل ہنیہ نے امام خامنہ ای سے ہونے والی آخری گفتگو میں کیا کہا؟


ایرانی میڈیا نے حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری گفتگو جاری کر دی۔

ایرانی صدر محمود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے تہران میں موجود اسماعیل ہنیہ نے شہادت سے چند گھنٹے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقات کی تھی۔

اس آخری ملاقات میں انہوں نے کہا تھا کہ یہ دنیا اسی طرح رہے گی، اللہ تعالیٰ ہی زندگی اور موت پر قابض ہے، وہ ہی خوشی اور غم دیتا ہے لیک امت مسلمہ ہمیشہ رہے گی۔

انہوں نے ایک شاعر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ایک لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا لیڈر اس کی جگہ لے لے گا، یہ دنیا کا طریقہ ہے، خدا آپ کی زندگی لمبی کرئے، سلامتی و عافیت عطا فرمائے۔

خیال رہے کہ انہوں نے یہ الفاظ سابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی حادثتہ موت کے بعد صدر محمود پزشکیان کی حلف برداری کے تناظر میں کہے تھے۔

تاہم اس کے جواب میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے قرآن کی تلاوت کی اور اسماعیل ہنیہ سے مزید کہا کہ ’آپ ایک ایسا چھوٹا گروپ ہیں جو ایک بڑی فوج امریکا، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے۔ ’اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہو گا‘۔