سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے 25 لوگ لاپتا ہیں مگر کسی کو پرواہ نہیں۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی نااہلی یہ ہے کہ 7 ماہ بعد بھی علیحدہ علیحدہ احتجاج کر رہے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ جب تک اپوزیشن جماعتیں اکٹھی نہیں ہوتیں حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑے گا، یہ بات طے ہوگئی ہے کہ بجلی کے بلوں میں کمی نہیں ہونی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی، تیل اور تنخواہ دار طبقوں پر ٹیکس لگا کر پیسا کما رہی ہے۔