• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ میں فلم پائیریسی کا مسئلہ اٹھانے پر پرینیتی نے راگھو کو اسٹار قرار دے دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے اپنے شوہر اور عام آدمی پارٹی کے رہنما راگھو چڈھا کو بھارتی پارلیمنٹ میں فلم پائیریسی کی روک کےلیے آواز اٹھانے پر اسٹار قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کے 36 سالہ شوہر راگھو چڈھا بھارتی پنجاب سے پارلیمنٹ کے ایوان بالا (راجیہ سبھا) کے ممبر ہیں۔

راگھو کی جانب سے مذکورہ بالا معاملہ راجیہ سبھا میں اٹھانے پر راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ ڈھانگر نے تسلیم کیا کہ پرینیتی چوپڑا سے شادی کے بعد راگھو چڈھا کی سیاست میں اہلیہ کے خیالات راسخ ہوگئے ہیں۔ 

جیسے ہی راگھو اپنا سوال کرکے سیٹ پر بیٹھے تو جگدیپ ڈھانگر نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو فلم انڈسٹری کے بارے میں کافی کچھ جانتے ہیں۔ لگتا ہے انھوں نے تجربہ حاصل کرلیا ہے۔ 

قریب ہی بیٹھیں سینئر اداکارہ اور امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے بھی اس مسئلے کو اٹھانے پر راگھو کو سراہا۔ جس پر چیئرمین جگدیپ ڈھانگر نے کہا جیا بچن جب سے اس ایوان میں آئی ہیں تب سے وہ بھی اس پر سرگرم ہیں۔

راگھو چڈھا نے جب جواب دینے کی اجازت چاہی تو چیئرمین نے کہا اسکی ضرورت نہیں ہے کیونکہ آپکی ایک لیجنڈ نے توثیق کی ہے، اس موقع پر جیا بچن مسکراتی رہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید