• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جن کو لگتا ہے میں لنگر دکھاوے کیلئے بناتی ہوں تو وہ بھی ایسا دکھاوا کرلیں: ریشم کا ناقدین کو جواب

فوٹو اسکرین گریب
فوٹو اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریشم نے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ریشم اکثر ہی لنگر کی تیاری اور تقسیم کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جس پر اُنہیں ناقدین کی جانب سے تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔

اب اداکارہ کی لنگر تیارکرتے ہوئے ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

 جس میں اُنہوں نے کہا ہے کہ مجھے دوسروں پر تنقید کرنا بہت برا لگتا ہے کیونکہ پہلے میں خود بھی ایسا کیا کرتی تھیں لیکن پھر جب میں نے اپنے گیریبان میں جھنکا تو پتا چلا کہ اس طرح دوسروں پر تنقید اسے کرنی چاہیے جس میں کوئی عیب نہ ہو۔

ریشم نے کہا کہ کئی بار لوگ میری ویڈیوز پر کمنٹ کر رہے ہوتے ہیں کہ میں دکھاوا کر رہی ہوں، مجھے تو لنگر تیار کرتے اور تقسیم کرتے ہوئے 6 سال ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو لگتا ہے کہ میں 6 سال سے دکھاوا کر رہی ہوں تو آپ لوگ بھی یہ دکھاوا کرلیں کیونکہ یہ ایسا دکھاوا ہے جو دکھی انسانیت کی مدد کے لیے ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید