لاہور میں آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے خاتون کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
پولیس کے مطابق آن لائن ٹیکسی ڈرائیور نے رائیڈ پوری ہونے پر متاثرہ خاتون اور سہیلی کو گھر پر اتارا۔
پولیس کے پاس درج ایف آئی آر کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور پانی پینے کے بہانے رکا اور خواتین کے پیچھے گھر میں داخل ہو گیا۔
متاثرہ خاتون نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے گاڑی کے نمبر کی نشاندہی کی ہے، ملزم کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہے۔