• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ باس او ٹی ٹی 3 کا تاج اداکارہ ثناء مقبول کے سر سج گیا

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ ثناء مقبول نے ریئلیٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کا تاج اپنے سر سجا لیا ہے۔

’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کا ٹائٹل اپنے نام کرتے ہی بھارتی اداکار سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل منعقد ہوا تھا، جس میں ٹاپ پانچ اُمیدوار پہنچے تھے۔

سر فہرست پانچ اُمیدواروں میں بالی ووڈ اداکار رنویر شوری، ریپر نیزی، اداکار سائی کیتن راؤ، اداکارہ ثناء مقبول اور یوٹیوبر کریتیکا ملک شامل تھے۔

فائنل کے پہلے راؤنڈ میں سائی کیتن راؤ اور کریتیکا ملک جبکہ دوسرے راؤنڈ میں رنویر شوری ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔

بگ باس او ٹی ٹی کے سیزن 3 کا فائنل کا کڑا مقابلہ اس شو کے دو بہترین دوستوں یعنی ریپر نیزی اور ثناء مقبول کے درمیان ہوا، جسے ثناء مقبول نے باآسانی اپنے نام کر لیا۔

واضح رہے کہ ثناء مقبول نے سال 2011 میں بطور ماڈل اپنے کیرئیر کا آغاز کیا اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم رکھا۔

اداکارہ اب تک کئی بھارتی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ اُنہوں نے تیلگو اور تامل فلم انڈسٹری میں بھی کام کیا ہے۔

اس سے قبل انہوں نے بھارتی ریئلیٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ کے سیزن 11 میں بھی بطور اُمیدوار شرکت کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید