• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عروبہ مرزا نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی ریئلٹی شو تماشا گھر کی فاتح، معروف اداکارہ عروبہ مرزا نے منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے حارث سلیمان نامی شخص سے حال ہی میں ہونے والی اپنی منگنی ختم ہونے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے انسٹااسٹوری میں لکھا کہ میں آپ لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں کہ میں نے اور حارث نے ذاتی وجوہات کی بناء پر باہمی رضا مندی سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ کہا کہ یہ ہم دونوں کے لیے بھی آسان نہیں تھا لیکن ہمیں یقین ہے کہ یہ ہی ہمارے حق میں بہتر ہے کہ ہم الگ الگ اپنی زندگیوں میں آگے بڑھیں۔

اداکارہ نے مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ آپ لوگ ہمیں سمجھیں اور ہماری بیٹی ہے پرائیوسی کا احترام کریں۔

واضح رہے کہ عروبہ مرزا کی اس سے قبل ایک شادی بھی طلاق پر ختم ہوچکی ہے۔ پہلی شادی سے ان کی ایک بیٹی علیشا ہے، جس کی وہ اکیلے پرورش کر رہی ہیں۔

انہوں نے 2022 میں اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے حارث سلیمان نامی شخص سے بڑی ہی دھوم دھام سے منگنی کی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید