• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی منظر سے غائب بلاول بھٹو زرداری آجکل کہاں ہیں؟

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین، سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری آج کل سیاسی منظر سے دور اپنے بھانجوں کے ساتھ مصروف ہیں۔

بلاول بھٹو زرداری کی بہن، صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو نے اپنے بھائی کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

بختاور بھٹو زرداری کی جانب سے شیئر کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اپنے بڑے بھانجے، میر حاکم کے ساتھ کلرنگ بُک میں رنگ بھر رہے ہیں۔

میر حاکم کے ہاتھ میں سرخ جبکہ بلاول بھٹو کے ہاتھ میں پیلے رنگ کی کلر پینسل ہے۔


بختاور بھٹو نے یہ خوبصورت ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں ’ماموں اور میر حاکم‘ اور ساتھ میں اگست 2024ء بھی لکھا ہے۔

بختاور بھٹو کی جانب سے کچھ دیر قبل ہی شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھتے ہی دیکھتے سیکڑوں صارفین لائیک کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بختاور بھٹو زرداری نے گزشتہ ماہ والد، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور اپنے دونوں بیٹوں میر حاکم اور میر سجاول کی ویڈیو شیئر کی تھی۔


اس ویڈیو میں نانا کو اپنے نواسوں کے ساتھ جھولا جھولتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

خاص رپورٹ سے مزید