• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی طاقت نے ایک حکومت کو بنگلا دیش سے برطرف کر دیا: ملیحہ لودھی

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی ـــ فائل فوٹو
سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی ـــ فائل فوٹو

سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے استعفے پر کہنا ہے کہ عوام کی طاقت نے ایک حکومت کو بنگلا دیش  سے برطرف کر دیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ بنگلادیش میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کیا گیا اور جب عوام سڑک پر آجائیں تو ان کے سامنے کوئی طاقت کھڑی نہیں ہوسکتی۔

اُنہوں نے کہا کہ عوام کی طاقت نے ایک حکومت کو بنگلادیش سے برطرف کردیا۔

سابق پاکستانی سفیر نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد کے دور میں بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

اُنہوں نے کہا کہ بنگلادیش میں کرپشن کا بہت بڑا مسئلہ سامنے آیا۔

واضح رہے کہ بنگلا دیش میں کوٹا سسٹم کےخلاف ایک ماہ سے جاری مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد300 ہو گئی۔

ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لئے کرفیو نافذہے، ریلوے سروسز غیر معینہ مدت کیلئے معطل اور گارمنٹ فیکٹریاں بھی بند ہیں۔

حالیہ احتجاج کے دوران دوسری بار حکومت نے ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ سروسز بند کر دیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز بھی معطل ہیں۔

قومی خبریں سے مزید