• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جموں و کشمیر ایک ریئل اسٹیٹ نہیں ہے جس کو بھارت کنٹرول کر سکے: ترجمان دفتر خارجہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

ترجمان دفترِ خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ایک ریئل اسٹیٹ نہیں ہے جس کو بھارت کنٹرول کر سکے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نےکشمیر سے متعلق سیمینار سے خطاب کے دوران کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 14 سیاسی جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں جعلی سیاسی جماعتیں کھڑی کرنے کی کوشش کی گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی اور یک طرفہ اقدامات کیے، بھارت کی جانب سے غیر کشمیریوں کو جعلی ڈومیسائل دیے گیے، غیر کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیرمیں جائیدادیں خریدنے کی اجازت دی گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کی آبادی کے تناسب کو بدلنے کی کوشش کی گئی ہے، مقبوضہ کشمیر میں حلقہ بندیوں کو بھی تبدیل کیا گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکن جیلوں میں ہیں، یواین ہائی کمشنر مہاجرین نے کمیشن آف انکوائری بنانے کی تجویز دی ہے۔

قومی خبریں سے مزید