• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے باقی حصّوں کی طرح ایئر پورٹس بھی یوم استحصال کشمیر کے احتجاج میں شریک

ــــ فائل فوٹو
ــــ فائل فوٹو

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک کے باقی حصّوں کی طرح ایئر پورٹس بھی یوم استحصال کشمیر کے احتجاج میں شریک ہیں۔

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ ایئر پورٹس پر کشمیری عوام کی حمایت میں بینرز، پینا فلیکس اور جھنڈے آویزاں کیے گئے ہیں اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایئرپورٹس پر دستاویزی فلمیں اور آزادی کے گیت چلائے جا رہے ہیں۔

اُنہوں نے بتایا کہ ائیرپورٹ آنے والے راستوں پر بھی احتجاجی بینرز و پوسٹرز آویزاں ہیں 

ترجمان سی اے اے نے بتایا کہ ایئرپورٹس میں بھی یومِ استحصالِ کشمیر پر احتجاج بھی ہوا جو کہ بھارتی حکومت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدام کےخلاف ہر سال کیا جاتا ہے۔

اُنہوں نے بتایا کہ یومِ استحصالِ کشمیر منانےکا مقصد دنیا کو باور کروانا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کےساتھ کھڑا ہے۔

قومی خبریں سے مزید