• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایچ ای سی کا عہدہ 29 جولائی سے خالی، ادارے کے معمولات متاثر

کراچی( سید محمد عسکری) ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ ڈاکٹر مختار احمد کی دو سالہ مدت 29جولائی کو ختم ہونے کے بعد سے خالی ہے اور ایک ہفتے گزر جانے کے باوجود وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے قائم مقام چیرمین کی تعیناتی کیلئے سمری نہیں بھجی گئی ہے جس سے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے روز مرہ کے معمولات متاثر ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے ڈاکٹر مختار کی مدت میں توسیع کی سمری بھجی تھی تاہم وہ سمری وزیر اعظم نے منظور نہیں کی ہے۔ وفاقی سکریٹری تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت محی الدین وانی نے جنگ کو بتایا کہ ڈاکٹر مختار کی مدت میں توسیع کی جو سمری بھجی گئی تھی وہ منظور یا مسترد ہو کر واپس نہیں آئی ہے اس لیے ہم ان خود کوئ نہیں سمری نہیں بھجیں گے چناچہ قائم مقام چیرمین ایچ ای سی کے تقرر کے لیے اب ہم وزیر اعظم ہاؤس کی ہدایت کے منتظر ہیں جیسے ہی ان کی جانب سے قائم مقام کے لئے نام کی ہدایت آئی تو ہم سمری بھیج دیں گے۔ یاد رہے کہ قائم مقام چیرمین کے عہدے کے لیے فیصل آباد زرعی یونیورسٹی کے وائس ڈاکٹر رانا اقرا احمد، ای ڈی ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر ضیاالقیوم، این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سروش لودھی اور دائود انجنئیرنگ یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر ثمر ین حسین کے نام لئے جارہے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آرڈیننس/ایکٹ کے مطابق مستقل چیرمین کی عدم موجودگی میں قائم مقام کا تقرر تین ماہ کے لیے کیا جاسکتا ہےتاہم اس دوران اشتہار دے کر مستقل چیرمین کا تقرر کرنا ضروری ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید