• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلا دیش کی صورتحال ہر ڈکٹیٹر کے لیے سبق ہے: فاروق عبداللّٰہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

کشمیری رہنما فاروق عبداللّٰہ نے بنگلا دیش کی موجود صورتحال پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلا دیش کی صورتحال ہر ڈکٹیٹر کے لیے سبق ہے۔

فاروق عبداللّٰہ نے بنگلا دیش سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ بنگلا دیشی طلبہ نے تحریک چلائی، اس تحریک کو فوج سمیت کوئی کنٹرول نہیں کر سکا، ایک وقت آتا ہے جب صبر کا پیمانہ چھلک جاتا ہے اور وہی ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلا دیش کی سابقہ وزیر اعظم شیخ حسینہ ملک سے نہ فرار ہوتیں تو عوام اِن کو بھی مار ڈالتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلا دیش کی فوج کی جانب سے 45 منٹ کے دیے گئے الٹیمیٹم کے دوران شیخ حسینہ واجد نے وزیرِ اعظم کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

بعد ازاں شیخ حسینہ واجد بنگلا دیش سے ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت روانہ ہو گئی تھیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید