• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آن لائن ویزا فراہم کرنے والی کمپنی کا نیرج چوپڑا کی جیت پر بڑا اعلان

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

بھارتی آن لائن ویزا ایپلیکیشن پلیٹ فارم ایٹلس کے بانی اور سی ای او موہک ناہتا نے پیرس اولمپکس میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا کی جیت پر بڑا اعلان کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو ایونٹ میں بھارتی ایتھلیٹ نیرج چوپڑا اپنے ٹائٹل کا دفاع کرنے میدان میں اُتر رہے ہیں۔

تاہم بھارتی آن لائن ویزا ایپلیکیشن پلیٹ فارم ایٹلس کے بانی اور سی ای او موہک ناہتا نے نیرج چوپڑا کے طلائی تمغہ جیتنے پر اپنے صارفین کے لیے مفت ویزا کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نیرج چوپڑا ٹوکیو اولمپکس 2020 کی طرح رواں برس بھی طلائی تمغہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے تو میں ذاتی طور پر سب کو ایک دن کے لیے مفت ویزا دؤں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ ویزا مکمل طور پر مفت ہوگا، صارفین سے کوئی چارج نہیں لیا جائے گا، صارفین دنیا کے کسی بھی ملک کے لیے ویزا لگوا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایٹلس کے بانی اور سی ای او کی جانب سے مذکورہ اعلان کے بعد ویزا کی درخواستوں میں 40 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید