• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹرصالح بن محمد البدیر کی ملاقات

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹرصالح بن محمد البدیر نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹرصالح بن محمد البدیر نے ملاقات کی ہے—تصویر بشکریہ آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امامِ مسجدِ نبوی  ڈاکٹرصالح بن محمد البدیر نے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے معزز مہمان امامِ مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹر صالح کو خوش آمدید کہا۔

جنرل عاصم منیر امامِ مسجدِ نبوی ﷺ کے دورۂ پاکستان کو پاکستانی عوام کے لیے اعزاز قرار دیا۔

اس موقع پر امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹرصالح بن محمد البدیر نے کہا کہ پاکستان کا مسلم دنیا میں اہم مقام ہے، پاکستان خطے میں امن اور استحکام کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران پاک سعودی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

امام مسجدِ نبوی ﷺ ڈاکٹرصالح بن محمد البدیر نے ملاقات کے اختتام پر مسلم امہ کے اتحاد، امن اور استحکام کے لیے دعا کی۔

قومی خبریں سے مزید