• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسجد نبویؐ کے امام شیخ ڈاکٹر صلاح 7 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گے

اسکرین گریب
اسکرین گریب

مسجد نبویؐ کے امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ دورے پر پاکستان کے پہنچ گئے۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسجد نبویؐ کے امام 7 روزہ دورے کے دوران اسلام آباد میں صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات کریں گے۔

اس کے علاوہ امام شیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کی چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

حرمین شریفین کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری کردہ پیغام کے مطابق 9 اگست بروز جمعہ کو مسجد نبوی کے امام اسلام آباد کی شاہ فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی امامت کریں گے۔

اس کے علاوہ وہ لاہور کا دورہ بھی کریں گے اور اس موقع پر ان کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات متوقع ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسجد نبوی کے امام پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

پاکستان آمد پر وفاقی وزیر مذہبی امور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی، سیکریٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر کا استقبال کیا۔

قومی خبریں سے مزید