سکھر کے باگڑجی کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے دو گروپوں میں زمین کے تنازع پر مسلح تصادم میں 7 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق علاقہ کئی گھنٹوں تک میدان جنگ بنا رہا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکو قتل، ڈکیتیوں اور پولیس مقابلوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
ہم نے کہا 7 بجے تک جلسہ ختم کریں گے لیکن راستے بند کردیے گئے تھے: سابق اسپیکر قومی اسمبلی
ملک بھر میں آج سے7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، 115 اضلاع میں پانچ سال سے کم عمر 3 کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین دی جائے گی۔
کراچی میں ٹریفک حادثے میں نجی ٹی وی کا اینکر جاں بحق ہوگیا، پولیس حکام کے مطابق گاڑی اوور اسپیڈ تھی۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اِس طرح کے لوگوں کو پروان چڑھایا، یہ ہے 9 مئی کے مجرموں کی اصلیت، اسی غلیظ ذہنیت نے ملک اور سیاست کو گندا کیا ہے۔
وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خطاب پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی امین کی طرف سے بنگلادیش کا حوالہ دیا گیا اور پشتونوں کا لشکر لے کر پنجاب پر حملہ آور ہونے کی دھمکی دی گئی۔
گورنر نے لکھا کہ آئین کے آرٹیکل 130 کی شق (11) کے تحت کوئی وزیراعلیٰ پانچ سے زیادہ مشیروں کی تقرری نہیں کر سکتا۔
اجلاس میں نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ترمیمی بل پر قانون سازی ہوگی، ضلع وزیرآباد میں پاسپورٹ آفس کی عدم دست یابی پر توجہ دلاؤ نوٹس اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو ایک سے دو ہفتے میں خود جیل سے چھڑانے کی دھمکی دے دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ عوام سے اگلی ملاقات لاہور کے جلسے میں ہوگی۔
مجلس وحد ت مسلمین (ایم ڈبلیو ایم) کے سربراہ راجا ناصر عباس نے کہا ہے کہ ظالموں نے آئین اور قانون کو رونداہے، ہم نے میدان خالی نہیں چھوڑنا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے صدر حماد اظہر نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹیں گواہ ہیں، حکمران ہم سے خوفزدہ ہیں۔
وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرف سے جلسہ گاہ آنے والوں کو نہیں روکا گیا۔ پنجاب میں بالعموم ،پنڈی اور اسلام آباد کے عوام نے بالخصوص جلسہ کو مسترد کیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا ٹریک ریکارڈ ہے کہ یہ پرامن نہیں رہ سکتے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے پاکستان میں بجلی کی قیمت کم ہونا چاہیے، آئی پی پیز سو میگاواٹ کے پیسے لیتے ہیں، پچاس میگاواٹ بجلی بناتے ہیں۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی جلسے میں بے نظمی پر تنقید کی اور کہا کہ انقلاب کے لیے بنیادی شرط تنظیم ہوتی ہے۔
لاہور میں دن دیہاڑے کینال روڈ پر طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کی تصاویر سامنے آگئیں۔