• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گینگز آف واسع پور 3 کب بنے گی؟ انوراگ کیشپ نے بتادیا

کولاج فوٹو: فائل
کولاج فوٹو: فائل

نامور بھارتی ہدایتکار انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ دوبارہ گینگ ڈراما پر مبنی فلموں پر آنے کا ابھی ارادہ نہیں ہے۔ 

ایک تازہ انٹرویو کے دوران انوراگ کیشیپ نے گینگز آف واسع پور کی تیسری فلم سے متعلق بات کی۔ انکا کہنا تھا کہ وہ واسع پور آنے کا ابھی فی الحال ارادہ نہیں رکھتے۔ 

انہوں نے کہا کہ اب مزید فلم نہیں آئے گی، مجھے کوئی واسع پور یونیورس نہیں بنانا۔ بزنس مین الگ سوچتے ہیں، ہر چیز کا یونیورس بن رہا ہے نا آج کل، مجھے کچھ نہیں بنانا۔ مجھے اپنی بہت ساری الگ الگ فلمیں بنانی ہیں۔ 

انوراگ کیشپ کا کہنا تھا کہ واسع پور 3 اس دن بناؤں گا جس دن لنگڑا لولا ہوجاؤں گا اور میرے پاس کوئی کام کرنے کا چارہ نہیں بچے گا، میں واسع پور 3 کا اعلان کرکے بہت پیسہ کماؤں گا تاکہ میرا علاج ہوسکے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید