• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کو جشنِ آزادی مبارک: امریکی قونصل جنرل

امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل---فائل فوٹو
امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل---فائل فوٹو

امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کہا ہے کہ امریکی عوام کی جانب سے پاکستانیوں کو جشن آزادی مبارک ہو، یہ سنگِ میل دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 77 سال کا بھی نشان ہے۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے میں 14 اگست کی مناسبت سے شجر کاری مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی قونصل جنرل کانرڈ ٹربل نے کہا کہ دونوں ممالک کی شراکت داری اقتصادی ترقی، خوش حالی اور علاقائی استحکام کے اہداف پر قائم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کے ساتھ تعاون پر مبنی تعلقات کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

کانرڈ ٹربل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایک ساتھ چیلنجوں کا مقابلہ کیا اور کامیابیوں کا جشن منایا۔

قومی خبریں سے مزید