ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ بڑھ گیا۔
رواں مالی سال جولائی میں تجارتی خسارہ 2 ارب 75 کروڑ 20 لاکھ ڈالر رہا، ادارہ شماریات نے بیرونی تجارت کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں درآمدات 5 ارب 44 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی میں درآمدات 4 ارب 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھیں۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 69 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں، گزشتہ مالی سال جولائی میں برآمدات 2 ارب 30 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں برآمدات میں 16.91 فیصد کا اضافہ ہوا۔